آئی لیگ چمپئن بن چکے موہن بگان فٹ کلب نے کورونا وائرس کے خلاف ملک کی جنگ میں مغربی بنگال ریاستی ریلیف فنڈ میں 20 لاکھ روپے کی مدد دی ہے۔
کلب کے سیکرٹری جنرل سرنجے بوس نے بتایا کہ اس عطیہ کا مقصد ریاستی حکومت کو اس وبا کے خلاف لڑنے میں مدد کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ریاستی حکومت کو مدد کی ضرورت ہے ۔ ہم اپنی طرف سے ریاستی حکومت کے لئے کچھ کرنا چا ہتے ہیں۔مستقبل میں ریاستی حکومت کو جب بھی ضرورت پڑے گی ہمارا کلب موہن بگان اس کے لئے تیار رہے گا۔