اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کورونا کے سبب 'موہن بگان ڈے ' نہیں منایا جائے گا - رواں برس 29 جولائی کو موہن بگان ڈے نہیں منایا

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے سبب رواں برس 29 جولائی کو موہن بگان ڈے نہیں منایا جائے گا۔

کورونا کے سبب 'موہن بگان ڈے ' نہیں منایا جائے گا
کورونا کے سبب 'موہن بگان ڈے ' نہیں منایا جائے گا

By

Published : Jul 13, 2020, 11:06 PM IST

موہن بگان کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کورونا وائرس کے خطرے کے سبب رواں برس موہن بگان ڈے کا انعقاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا انعقاد 29 جولائی کو ہونا تھا۔

کمیٹی کے جنرل سکریٹری سرینجوئے بوس نے کہا کہ یہ سال غیر یقینی صورتحال سے بھرا ہوا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے لوگوں اور دنیا کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سب کچھ تھم گیا ہے۔ ہر شخص موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے اور وائرس سے لڑنے کی پوری کوشش کررہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ مسلسل کوششوں سے ہم وائرس کو شکست دیں گے اور جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہر برس 29 جولائی کو موہن بگان ڈے سنہ 1911 میں ریکارڈ کی گئی شاندار فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال ایگزیکٹو کمیٹی نے اس دن کو نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

لارڈزٹیسٹ کی کارکردگی ناقابل فراموش: محمد کیف


ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر موہن بگان رتن ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 29 جولائی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہاکی کے کھلاڑی گربخش سنگھ اور کرکٹر پلوش نندی کو موہن بگان رتن ایوارڈ اور ہاکی کے کھلاڑی اشوک کمار، فٹبالر پرنب گنگولی اور ایتھلیٹ منورنجن پورل کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔

فٹ بال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جوسبا بتیا کو دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈز انفرادی طور پرکولکتہ میں موجود افراد کو پیش کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details