مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں آیی لیگ 21-2020 کا افتتاحی میچ کھیلا گیا۔
آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز بھارت کے خوبصورت ترین اسٹیڈیمز میں سے ایک سالٹ لیک اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے افتتاحی میچ کی میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور دہلی کے کلب سودیوا ایف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔
میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور سودیوا ایف سی کی ٹیموں نے شروعات سے ہی میچ پر گرفت بنانے کے لئے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔
آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود پہلے ہاف کے اختتام تک کسی کی جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا اور میچ کا اسکور0-0 رہا۔
دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ شروعات سے دونوں ٹیموں کی جانب سے پے در پے حملے ہوئے۔
کھیل کے27 ویں منٹ پر فیصل علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔
سودیوا ایف سی کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔
کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آیی لیگ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمڈن اسپورٹنگ آئی ایف اے شیلڈ کے سیمی فائنل میں