اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سنیل چھیتری نے میسی کو پیچھے چھوڑا - بھارت

بھارت کے اسٹار فٹبال اسٹرائیکر اور کپتان سنیل چھیتری نے بین الاقوامی گول کے معاملے میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارت کے اسٹار فٹبال اسٹرائیکر اور کپتان سنیل چھیتری

By

Published : Jul 8, 2019, 6:44 PM IST

بھارتی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے گزشتہ روز انٹر کانٹی نینٹل کپ میں تاجکستان کے خلاف دو گول کئے تھے حالاںکہ بھارت یہ مقابلہ ہار گیا لیکن سنیل چھیتری کے بین الاقوامی گولز کی تعداد 70 پہنچ گئی۔

اسی کے ساتھ ہی چھیتری نے ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے 68 بین الاقوامی گول ہیں۔

بھارت کے اسٹار فٹبال اسٹرائیکر اور کپتان سنیل چھیتری

موجودہ فعال فٹبال کھلاڑیوں میں اب چھیتری سے آگے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو ہیں جن کے بین الاقوامی گولز کی تعداد 88 ہے۔

انٹر کانٹی نینٹل کپ میں بھارت کا اگلا مقابلہ 13 جولائی کو شمالی کوریا سے ہوگا اور ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے بھارت کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details