جاپان کی ریفری يوشمی ياماشتا، اسسٹنٹ ماكوتو بوزونو اور ناومی تیشیروگی، میانمار کے ینگون یونائیٹیڈ اور کمبوڈیا کے نگا ورلڈ کے درمیان بدھ کو تھونا اسٹیڈیم میں ہونے والے اے ایف سی کپ میچ میں اپنی خدمات دیں گی۔
مردوں کا میچ، خواتین ریفری - Makoto Bozono
ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ مردوں کے مقابلے میں پہلی بار تمام ریفری خواتین ہوں گی۔
مردوں کا میچ، خواتین ریفری
اے ایف سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 'یہ پہلا موقع ہوگا جب تین خواتین ریفری ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن کے کلب میچ میں اپنی خدمات انجام دیں گی۔
تجربہ کار ياماشتا نے کہا کہ 'یہ میرے خواب میں سے ایک ہے، ياماشتا نے 2016 اور 2018 فیفا انڈر 17 خواتین عالمی کپ اور 2018 خواتین ایشیائی کپ میں حصہ لیا تھا۔
Last Updated : May 15, 2019, 3:56 PM IST