اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی لیگ کے پہلے پلے آف میں محمڈن اسپورٹنگ کو شکست - ودیاساگر سنگھ کے شاندار ہیٹ ٹریک

ودیاساگر سنگھ کے شاندار ہیٹ ٹریک کی بدولت تراو ایف سی نے محمڈن اسپورٹنگ کو آئی لیگ کے پہلے پلے آف کے یکطرفہ مقابلے میں چارصفر سے شکست دے دی ہے

md sporting face heavy defeat in i league match
آئی لیگ کے پہلے پلے آف میں محمڈن اسپورٹنگ کو شکست

By

Published : Mar 5, 2021, 9:38 PM IST

مغربی بنگال ندیا ضلع میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور شمالی مشرق خطہ کی ٹیم ایف سی کے مابین کھیلا گیا، شروعات میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ پر گرفت مضبوط بنانے کی بھر پور کوشش کی، کھیل کے 29 ویں منٹ پر کونسام پھلگانی سنگھ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے تراو ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

وہیں کھیل کے 39 ویں منٹ پر ودیاساگر سنگھ نے گول کرکے تراو ایف سی کو دو صفر کی سبقت دلائی، مگر تین منٹ کے بعد ہی 42 ویں منٹ میں ودیا ساگر سنگھ نے ایک اور گول کرکے تراو ایف سی کو تین صفر کی سبقت دلا دی۔

آئی لیگ کے پہلے پلے آف میں محمڈن اسپورٹنگ کو شکست

پہلے ہاف کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی، دوسرے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ اور تراو ایف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، سیاہ سفید جرسی والی ٹیم میچ میں آنے کی جدو جہد کی، اور کھیل کے 67 ویں منٹ پر ودیا ساگر سنگھ گول کرکے تراو ایف سی کو چار صفر کی سبقت دلائی، ودیاساگر کا اس میچ میں تیسرا گول تھا۔

میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم میچ میں واپس آنے کے لیے جدوجہد کرتی رہی مگر کھیل میں واپس آنے میں ناکام رہی، کھیل کے اختتام تک تراو ایف سی آئی لیگ کے پلے آف کے میچ چار صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آئی لیگ کے پہلے پلے آف میچ میں بڑی جیت درج کرتے ہوئے دوسری ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details