اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہیری میگوائر کی ریکارڈ قیمت پر مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت

انگلینڈ میں ریکارڈ حد تک فٹبال لیگ جیتنے والی ٹیم مانچسٹر یونائیٹیڈ نے لیسسٹر سٹی سے 87.5 ملین یورو کے عوض ہیری میگوائر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

By

Published : Aug 6, 2019, 11:13 PM IST

ہیری میگوائر

انگلینڈ فٹبال ٹیم ڈیفینڈر ہیری میگوائر نے ریکارڈ قیمت پر مانچسٹر یونائیٹیڈ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

میگوائیر کی یہ شمولیت فٹبال کی تاریخ میں کسی بھی دفاعی کھلاڑی کے ایک کلب سے دوسرے کلب میں جانے کے لیے ادا کی گئی ابھی تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔

اسی طرح فٹبال کی دنیا میں کسی دفاعی کھلاڑی کے لیے ایک کلب کی طرف سے دوسرے کلب کو ادا کی جانے والی رقم کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

اس سے قبل یہ ریکارڈ 2018 میں ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے دفاعی کھلاڑی ورجِل فان ڈائیک کے نام تھا جن کی خدمات حاصل کرنے کے لیے انگلش کلب ایف سی لیور پول نے انگلینڈ ہی کے ایک اور فٹبال کلب ایف سی ساؤتھمپٹن کو 84.5 ملین یورو ادا کیے تھے۔

فٹبال کے کسی جرمن دفاعی کھلاڑی کے تبادلے کے لیے آج تک کسی کلب نے جو زیادہ سے زیادہ رقم ادا کی ہے وہ 41 ملین یورو بنتی ہے، یہ رقم ریو ڈی جنیرو میں ہوئے مقابلوں میں فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی جرمن قومی ٹیم کے ایک البانوی نژاد رکن اور معروف دفاعی کھلاڑی شکودران مصطفی کے لیے سنہ 2016 میں ایف سی آرسنل نے ایف سی ویلینسیا کو ادا کی تھی۔

فٹبال کلبوں کی سطح پر دفاعی کھلاڑیوں کے تبادلے کے لیے زیادہ سے زیادہ رقوم کی ادائیگی کے آج تک جو 10 بڑے ریکارڈز بنے ہیں ان میں سے چار میں یہ رقوم انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے لیے اور تین میں فرانسیسی کھلاڑیوں کے لیے ادا کی گئیں۔

ان دس مہنگے ترین دفاعی کھلاڑیوں کی فہرست میں برازیل کے ایک فٹبالر اور ہالینڈ کے کھلاڑیوں کے نام بھی آتا ہے۔

ان دس دفاعی فٹبالرز کے لیے آج تک ادا کی جانے والی رقوم درج ذیل ہیں

  • ہیری میگوائر ۔ 87.5 ملین یورو
  • ورجِل فان ڈائیک ۔ 84.5 ملین یورو
  • لوکاس ہیرنانڈیس ۔ 80 ملین یورو
  • متھائیس دے لیگٹ ۔ 75 ملین یورو
  • ایمیریک لاپورٹ ۔ 65 ملین یورو
  • بینجمن مینڈی ۔ 57.5 ملین یورو
  • جان اسٹونز ۔ 55.6 ملین یورو
  • ایرن وان بساکا ۔ 55 ملین یورو
  • کائل واکر ۔ 52.7 ملین یورو
  • ایڈر میلیٹاؤ ۔ 50 ملین یورو

ABOUT THE AUTHOR

...view details