لیورپول کے کوچ جرگن كلاپ نے کہا کہ دونوں کھلاڑی زخمی ہیں اور وہ آج بارسلونا کے خلاف ہونے والے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے، محمد صلاح سنیچر کو نیو کیسل یونائیٹیڈ کے خلاف میچ میں زخمی ہو گئے تھے اس میچ میں لیور پول نے 2-3 سے فتح حاصل کی تھی۔
زخمی ہونے کے بعد صلاح کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جانا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ صلاح کی مخالف ٹیم کے گول کیپر مارٹن ڈبراؤكا سے ٹکر ہو گئی تھی۔
جبکہ فرمینو پٹھوں میں چوٹ کی وجہ سے پچھلا مقابلہ نہیں کھیلے سکے تھے اور اب وہ بارسلونا کے خلاف بھی میدان سے دور ہی رہیں گے۔
كلاپ نے کہا کہ ہمارے دنیا کے دو سب سے بڑے اسٹرائیکر کل کے میچ کے لئے دستیاب نہیں رہیں گے اور کل کے میچ میں ہمیں کم از کم چار گول کرنا ہوگا جو ان دونوں کے بغیر آسان نہیں ہوگا لیکن ہم پورے 90 منٹ تک میدان میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، یہی ہماری حکمت عملی ہے اور اگر ہم ایسا کر سکتے ہیں تو یہ شاندار ہوگا۔
صلاح نے نے اس سیزن میں اب تک 22 گول کئے ہیں، كلاپ کو امید ہے کہ صلاح اتوار کو وولوس کے خلاف ہونے والے سیزن کے آخری لیگ میچ تک فٹ ہو جائیں گے اور وہ اس میچ میں کھیلیں گے
صلاح کے علاوہ لیورپول کے اسٹار مڈفیلڈر نابی كیتا بھی پیر میں چوٹ کی وجہ سے دو ماہ کے لئے باہر ہو گئے ہیں، اب وہ اس سیزن اپنی ٹیم کے لئے ایک بھی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔