اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میچ کے دوران کمسن بچی میدان میں داخل - میلبورن

میلبورن میں ایک فٹبال میچ کے دوران 2 سالہ بچی گراؤنڈ میں داخل ہوگئی، جس کی وجہ سے میچ کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا۔

میچ کے دوران دو سالہ بچی میدان میں

By

Published : May 14, 2019, 12:18 PM IST

تفصیلات کے مطابق وکٹوریہ امیچور فٹبال ایسوسی ایشن میچ کے دوران سینٹ برنانڈ کلب کے کھلاڑی الیکس میکلوڈ نے جب بچی کو میدان میں داخل ہوتے دیکھا تو انھوں نے گیندکو کنٹرول کرنے کی بجائے فوری طور پر بچی کو اٹھایا اور لائن کے قریب آفیشلز کو سونپ کر دوبارہ کھیل میں لوٹ گئے۔

میچ کے دوران دو سالہ بچی میدان میں
بعد میں بچی کی شناخت پپا برگیز کے طور پر ہوئی ہے۔بچی کے والد برگیز نے کہا کہ وہ میرے سامنے ہی کھڑی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی اور میدان مین جا پہنچی۔فٹ بالر الیکس میکلوڈ کے بچی کو باہر پہنچانے کے اقدام کو بھی سراہا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details