اردو

urdu

ETV Bharat / sports

لیونل میسی نے دس لاکھ یوروعطیہ کرنے کا اعلان کیا - لیونل میسی نے دس لاکھ یوروعطیہ کرنے کا اعلان کیا

بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کےلئے نئے ہسپتال بنانے کے لئے دس لاکھ یوروعطیہ دینے کا اعلان کیا۔

لیونل میسی نے دس لاکھ یوروعطیہ کرنے کا اعلان کیا
لیونل میسی نے دس لاکھ یوروعطیہ کرنے کا اعلان کیا

By

Published : Mar 26, 2020, 9:44 PM IST

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی نے اسپتال کے لیے دس لاکھ یوروعطیہ کر دیے ہیں۔

ہسپتال کلینک بارسلونا نے آفیشل ٹویٹ میں لیونل میسی کا شکریہ ادا کیا۔ 32 سالہ لیونل میسی کی جانب سے دی جانے والی رقم ہاسپٹل کلینک اور ارجنٹینا کے ایک اسپتال میں تقسیم کی جائے گی۔

لیونل میسی نے دس لاکھ یوروعطیہ کرنے کا اعلان کیا

دوسری طرف اٹلی کا انٹرنیشنل رگبی اسٹار میکسم مبادا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایمبولینس ڈرائیور بن گئے۔ وبا کی وجہ سے تباہی نہ پھیلتی تو گذشتہ ہفتے میکسم مبادا کو 60 ہزار تماشائی انگلینڈ کے خلاف ایکشن میں دیکھتے، بہرحال انھوں نے گھر پر بیٹھنے کے بجائے خود کو رضاکار کے طور پیش کیا اور اب حفاظتی لباس پہنے ایمبولینس چلاتے نظر آرہے ہیں۔

لیونل میسی نے دس لاکھ یوروعطیہ کرنے کا اعلان کیا

مبادا نے کہا کہ ان دنوں اسپتالوں میں مریضوں کا ایسے جم غفیر نظر آتا ہے جیسا کبھی سپرمارکیٹس میں ہوتا تھا، میرا کام طبیعت سنبھلنے کے بعد مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے میں لے کر جانا ہے، میں قومی جذبے کے ساتھ یہ ذمہ داری نبھا رہا ہوں۔

خیال رہے کہ اٹلی یورپ میں اس وبا سے متاثر سب سے بڑا ملک ہے جہاں 70 ہزار افراد بیمار جب کہ 7 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوچکی ہیں جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details