اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میسی کو لگی چوٹ، اگلے میچ میں کھیلنا مشکوک - بارسلونا اسٹرائیکر لیونل میسی

ایف سی بارسلونا اسٹرائیکر لیونل میسی کو پٹھوں میں کھنچاؤ آ گیا ہے جس کی تصدیق ان کے کلب نے کی ہے۔

لیونل میسی

By

Published : Sep 26, 2019, 11:14 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:12 AM IST

میسی ہفتہ کو لیگا سنٹنڈیر کے گیٹافے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ارجنٹینا کے کھلاڑی میسی کا اسی کے ساتھ گھریلو میدان پر انٹر میلان کے ساتھ اہم مقابلے میں کھیلنا بھی مشکوک ہے۔

میسی کو ولاريل کے خلاف منگل کو میچ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی جس سے وہ ہاف ٹائم میں باہر چلے گئے تھے۔ اس میچ میں بارسلونا نے 2-1 سے جیت درج کی تھی۔
بارسلونا نے میسی کی چوٹ کو لے کر اپنی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسٹار فٹبالر کو بائیں پیر کے پٹھوں میں کھنچاؤ آ گیا ہے۔ اگرچہ کلب نے یہ صاف نہیں کیا ہے کہ میسی کو ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔ لیکن گیٹافے میں ان کا کھیلنا تقریبا ناممکن ہے۔ بارسلونا غیر ملکی زمین پر سیزن کی پہلی جیت درج کرنا چاہتی ہے، ایسے میں میسی کی چوٹ کلب کیلئے دھچکا ہے۔
میسی پاؤں میں چوٹ کے بعد منگل کو سیزن کے پہلے مقابلے میں اترے تھے۔ ان کی قومی ٹیم ارجنٹینا کوپا امریکہ میں تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 4:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details