اردو

urdu

By

Published : Feb 3, 2021, 1:42 PM IST

ETV Bharat / sports

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں جووینٹس نے انٹر میلان کو شکست دی

اٹالین کپ کے سیمی فائنلس کے پہلے میچ میں جووینٹس نے انٹر میلان کو شکست دی۔ میچ میں اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے دو فیصلہ کن گول اسکور کیے۔

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں جووینٹس نے انٹر میلان کو شکست دی
سیمی فائنل کے پہلے میچ میں جووینٹس نے انٹر میلان کو شکست دی

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں جووینٹس نے انٹر میلان کو شکست دی

اٹلی میں اٹالین فٹبال کپ کھیلا جارہا ہے۔ میلان شہر میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کے دو گول کی مدد سے جووینٹس نے اطالوی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں انٹر میلان کو 1-2 سے شکست دے دی۔

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں جووینٹس نے انٹر میلان کو شکست دی

کھیل کی شروعات میں انٹر میلان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا گول بناتے ہوئے کھیل میں سبقت قائم کردی، تاہم کچھ دیر بعد رونالڈو نے پنالٹی ملنے پر گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کے لئے برابری کردی اور پھر فیصلہ کن گول اسکور کرنے کے لئے انٹر میلان کے دفاع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو دوسرے مرحلے سے کچھ پہلے بہتر پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔ قبل ازیں انٹر میلان نے لوٹارو مارٹنیز کے ایک گول کے ساتھ ابتدائی برتری حاصل کرلی تھی، لیکن اسٹار کھلاڑی رونالڈو نے اپنا دبدبہ قائم کرتے ہوئے مسلسل دو گول کرتے ہوئے مقابلہ ایک طرفہ کردیا۔

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں جووینٹس نے انٹر میلان کو شکست دی

واضح رہے کہ دوسرا سیمی فائنل نَیپولی اور اٹلانٹا کے مابین کھیلا جائے گا۔ جب کہ دوسرے مرحلے کے یہ مقابلے اگلے ہفتے شروع ہوں گے۔ فائنل اور آخری مقابلہ 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔ یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے انٹرمیلان نے جووینٹس کو 0۔2 سے شکست دی تھی، تاہم اس میچ میں جب نویں منٹ میں مارٹینیز نے نیکولو بریلا کے کراس پر ایک گول کردیا تو میچ کے حالات اس کے حق میں لگ رہے تھے۔

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں جووینٹس نے انٹر میلان کو شکست دی

لیکن ایشلے ینگ کی غلطی نے جووینٹس کو 26 ویں منٹ میں پنالٹی ملی اور رونالڈو نے اسکور برابر کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ نو منٹ کے بعد ہی رونالڈو نے دوسرا گول اس وقت کردیا جب اس نے انٹرمیلان کے ڈیفنڈر الیسینڈرو باستونی اور سمیر ہینڈانووچ کی غلطیوں کا فائدہ اٹھایا اور دوسرا نتیجہ خیز گول کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details