اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جے جے لالپیکھولہ بہترمظاہرے کےلیے پُرعزم - فٹبال کھلاڑی جے جے پُرعزم

تجربہ کار اسٹرائیکر جے جے نے کہا کہ 'مجھے نئی ٹیم کی جانب سے کھیلتے وقت کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے' انہوں نے کہا کہ میرے لئے ایسٹ بنگال بالکل نئی ٹیم ہے لیکن انڈین سپر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ برسوں پرانا ہے۔

جے جے لالپیکھولہ بہترمظاہرے کےلیے پُرعزم
جے جے لالپیکھولہ بہترمظاہرے کےلیے پُرعزم

By

Published : Nov 15, 2020, 5:23 AM IST

انڈ سپر لیگ میں پہلی مرتبہ کھیلنے والی ایس سی ایسٹ بنگال بھارتی فٹبال کے میگا ٹورنمنٹ میں فاتحانہ آغاز کے لئے پرعزم ہے.

ایسٹ بنگال کے اسٹار اسٹرائیکر جے جے لال پیکھولہ کو اس مرتبہ کال پیلا جرسی زیب تن کئے میدان میں نظر آئیں گے۔ بھارتی فٹبال کے سپر اسٹار کھلاڑی گزشتہ کئی سیزن سے دو مرتبہ کی چمپئین ٹیم چنئین ایف سی کے ساتھ منسلک رہے۔ لیکن آئی ایس ایل کے نئے سیزن میں جے جے چنئی کی جگہ ایس سی ایسٹ بنگال کی حانب سے کھیلیں گے۔

تجربہ کار اسٹرائیکر جے جے نے کہا کہ 'مجھے نئی ٹیم کی جانب سے کھیلتے وقت کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے' انہوں نے کہا کہ میرے لئے ایسٹ بنگال بالکل نئی ٹیم ہے لیکن انڈین سپر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ برسوں پرانا ہے.

جے جے کا کہنا ہے کہ چوٹ کی وجہ سے گزشتہ سیزن بہت برا گزرا. نئے سیزن کو یاد گار بنانے کی کوشش کریں گے. انہوں نے کہا کہ ائی ایس ایل کو یاد گار بنانے کے لئے فٹنس پر کڑی محنت کی ہے.اور ان کی فٹنس میں کافی بہتری آئی ہے۔

بھارتی فٹبال ٹیم کے کامیاب اسٹرائیکر جے جے کے مطابق مضبوط اور بہترین فٹنس کی بدولت کھویا ہوا فام دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ٹریننگ سیشن میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔

ایس سی ایسٹ بنگال کے برطانوی کوچ روبی فاولر کا کہنا ہے کہ پریکٹس سیشن میں جے جے کو اچھا کھیلتے ہوئے دیکھا ہے. دیکھنا یہ ہے کہ آئی ایس ایل میں وہ کتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے. انڈین سپر لیگ میں ایسٹ بنگال کا پہلا میچ کٹر حریف اے ٹی کے موہن بگان سے 27 نومبر کو ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details