اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپکس کی میزبانی کے لئے جاپان تیار - اولمپک کھیلوں کا انعقاد

رواں برس کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وجہ سے اولمپک کھیلوں کا انعقاد نہیں ہوسکا۔ اب اس کا انعقاد جولائی 2021 میں کئے جانے کی تجویز ہے۔

japan ready to host tokyo olympics
ٹوکیو اولمپکس کی میزبانی کے لئے جاپان تیار

By

Published : Sep 26, 2020, 11:06 AM IST

Updated : Sep 26, 2020, 12:07 PM IST

جاپان کے نئے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جاپان اگلے برس اولمپکس اور پیرا اولمپکس کھیلوں کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔

سوگا نے کہا ہے کہ 'جاپان اگلے موسم گرما میں ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپسکس کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ انسانیت نے وبا کو شکست دے دی ہے'۔

ویڈیو

انہوں نے کہا ہے کہ 'میں اسے محفوظ طریقے سے منظم کرنے کی پوری کوشش کروں گا'۔

خیال رہے رواں برس کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وجہ سے اولمپک کھیلوں کا انعقاد نہیں ہوسکا۔ اب اس کا انعقاد جولائی 2021 میں کئے جانے کی تجویز ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک نے کہا ہے کہ آئی او سی آئندہ برس کے ٹوکیو اولمپکس میں شائقین کو شامل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی او سی ٹوکیو اولمپک گیمز ملتوی ہونے سے قبل قائم کردہ اس اصول پر عمل پیرا ہے جس کی پہلی ترجیحتمام شرکا کی حفاظت ہے۔ اس کے لئے ہم سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر کھیلوں کے نظم کے حوالے سے مختلف آپشنز پر کام کر رہے ہیں۔

باک نے کہا کہ 'ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔ لہذا ہم ان کے مشوروں پر عمل پیرا ہیں اور اس کے تحت مختلف آپشنز تیار کررہے ہیں'۔

تاہم باک نے کہا کہ مختلف اختیارات میں تماشائیوں کے بغیر کھیلوں کا انعقاد شامل نہیں ہے کیونکہ آئی او سی تماشائیوں کے بغیر کھیلوں کے انعقاد کے حق میں نہیں ہے۔

آئی او سی کے سربراہ نے کہا کہ 'آئی او سی تماشائیوں کے بغیر اولمپک کھیلوں کے انعقاد کے حق میں نہیں ہے۔ لہذا ہم ایسے آپشن پر کام کر رہے ہیں کہ جہاں ایک طرف کھلاڑیوں کی حفاظت کو بھی تقویت ملتی ہو اور اولمپک کے جذبے کو بھی برقرار رکھا جائے'۔

ٹوکیو اولمپکس کو کورونا کی وجہ سے اگلے برس کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے لیکن کورونا کے عالمی معاملوں میں ابھی تک کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

وہیں بھارتی باکسروں نے مسلسل چمپئن شپ ٹاپ سکس میں جگہ بنالی اور ریکارڈ نو اولمپک کوٹہ حاصل کرکے اپنی برتری کا ثبوت دیا۔ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کی جاری رینکنگ میں 12 کھلاڑیوں نے ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی ہے جس میں آٹھ خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ اس میں سب سے امیت پنگھل (52 کلوگرام) سرفہرست ہیں۔

ٹاپ 10 میں بھارت مردوں میں دیپک 49 کلوگرام چھٹے ، کویندر سنگھ بشٹ 56 کلوگرام میں چوتھے نمبر پر اور منیش کوشک 64 کلوگرام میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ خواتین میں جمنا بورو 54 کلوگرام میں پانچویں، سونیا چہل 57 کلوگرام میں چوتھی، سمرنجیت کور 64 کلوگرام میں چھٹے، لیویلینا بورگوہین 69 کلوگرام میں تیسری، پوجا رانی 81 کلوگرام میں آٹھویں اور سیما پنیا 81 کلو گرام سے زائد چھٹے مقام پر ہیں۔

Last Updated : Sep 26, 2020, 12:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details