اتوار کے روز انگلینڈ کے ومبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یورو کپ 2020 کا فائنل میچ اضافی وقت کے بعد بھی 1-1 سے برابری پر ختم ہونے کے بعد اٹلی نے انگلینڈ کو پنالٹی میں 2-3 سے شکست دے کر اپنا دوسرا یوروپی چمپیئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے میچ برابر ہونے کے سبب میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ مگر اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد یورو کپ چمپیئن شپ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر کیا گیا جس میں اٹلی نے دو کے مقابلے میں تین گول کیے۔
انگلینڈ نے میچ کے شروع ہوتے ہی گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی لیکن اٹلی کے لیونارڈو بنوچی نے کھیل کے 67 منٹ میں گول کرکے انگلینڈ کی برتری ختم کردی۔