اردو

urdu

ETV Bharat / sports

EURO 2020: بیلجیئم کو شکست دے کر اٹلی سیمی فائنل میں

یورو کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں اٹلی نے بیلجیئم کو دو ایک سے ہرا دیا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں اسپین نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

italy in semi finals of euro 2020
EURO 2020: بیلجیئم کو شکست دے کر اٹلی سیمی فائنل میں

By

Published : Jul 3, 2021, 2:09 PM IST

جیت کے رتھ پر سوار اور خطاب کی مضبوط دعویدار اٹلی بیلجیئم کو 2-1 سے شکست دے کر یوروپی فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہے۔

اٹلی کی طرف سے نیکولو باریلا اور لورینزو انسنے نے گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں لیونارڈو اسپینازولا نے بیلجیئم کا ایک گول بھی بچایا۔ اس جیت کے ساتھ ہی اب اٹلی کی ناقابل شکست مہم میچز کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

ہاف ٹائم سے پہلے بیلجیئم کے لیے رومیلو لوکاکو نے واحد گول کیا۔ دوسرے ہاف میں بیلجیئم کو گول کرنے کے بہت سے مواقع ملے لیکن اطالوی ڈفینڈر نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گول کو بچایا۔

یہ بھی پڑھیں: یورو کپ 2021: کرسٹیانو رونالڈو بنا سکتے ہیں کئی ریکارڈز

اٹلی کا مقابلہ اب منگل کے روز ومبلے اسٹیڈیم میں اسپین سے ہوگا۔ پینلٹی شوٹ آؤٹ میں اسپین نے دوسرے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو شکست دی تھی۔

اسپین اور سوئٹزرلینڈ کے میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر تین-ایک سے ختم ہوا۔ یہ میچ مقررہ وقت اور پھر ایکسٹرا ٹائم میں ایک ایک گول سے برابر تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details