انڈین سپر لیگ 2021 میں بھارتی فٹبال کی تاریخ کے دو کٹر حریف اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا موہن بگان نے ایس سی ایسٹ بنگال(SC East Bengal)کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
آئی ایس ایل 2021 ڈربی میچ (Derby Match) میں اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال نے زبردست انداز میں کھیل کا آغاز کرتے ہوئے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کی۔
کھیل کے 12 ویں منٹ پر آئی ایس ایل کے اسٹار کھلاڑی(Star Footballer ) رائے کرشنا نے گول کرکے اے ٹی کے موہن بگان کو ایک صفر کی سبقت دلانے اہم رول ادا کیا۔ دو منٹ بعد ہی کھیل کے 14 ویں منٹ پر من ویر سنگھ نے گول کرکے اے ٹی کے موہن بگان کو 0-2 کی سبقت دلا دی۔
دوصفر کی سبقت حاصل کرنے کے بعد موہن بگان کی میچ پر مکمل طور پر گرفت بن گئی۔ حریف ٹیم میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی۔
ایس سی ایسٹ بنگال کی ٹیم میچ میں واپس آنے کی جدوجہد کر رہی تھی کہ کھیل کے 23 ویں منٹ پر اے ٹی کے موہن بگان نے کولاکو کے گول کی بدولت اپنی سبقت 0-3 کرلی اور حریف ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ پہلے ہاف میں آیس سی ایسٹ بنگال ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہی. موہن بگان کو 0-3 کی سبقت برقرار رہی۔