اردو

urdu

ETV Bharat / sports

برازیل اور ارجنٹینا میں دلچسپ مقابلہ متوقع

فٹ بال دنیا کی دو افسانوی ٹیمیں برازیل اور ارجنٹینا کوپا امریکہ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نبرد آزما ہوں گی۔

By

Published : Jul 1, 2019, 10:42 PM IST

برازیل اور ارجنٹینا میں دلچسپ مقابلہ متوقع

ارجنٹینا ٹیم کو سینیئر سطح پر 26 سال کی خطابی خشک سالی ختم کرنے کے لیے برازیل کے چیلنج سے نمٹنا ہوگا، ارجنٹینا گزشتہ دو کوپا امریکہ فائنل میں چلی کے خلاف پنالٹی میں ہارا ہے۔

برازیل نے پیراگوئے کو پنالٹی میں3-4 سے اور ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

برازیل اس ٹورنامنٹ میں 2007 کے بعد سے اپنے خطاب کی تلاش میں ہے اور وہ اپنے گھر میں رسمی میچوں میں ارجنٹینا کے خلاف غیر مفتوح رہا ہے۔

ارجنٹینا نے آخری بار کوپا امریکہ کا خطاب سنہ 1983 میں جیتا تھا۔

اس مقابلے میں تمام نگاہیں ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی پر ہوں گی۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل دو مرتبہ کے سابق چیمپیئن چلی اور چھپی رستم پیرو کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گروپ مرحلے کے میچ اور کوارٹر فائنل میں برازیل کی کارکردگی اتنی معیاری نہیں تھی جتنی اس سے امید کی جاتی ہے جبکہ کچھ میچوں میں برازیل کو اپنے ہی ناظرین کی ہوٹنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

برازیل نے سنہ 2007 میں کوپا امریکہ کے خطابی مقابلے میں ارجنٹینا کو 0-3 سے شکست دی تھی اور وہ میچ لیونل میسی کا قومی ٹیم کے ساتھ پہلا بڑا فائنل تھا لیکن وہ اپنی ٹیم کو خطاب نہیں دلا پائے تھے۔

برازیل کے دفاعی کھلاڑی تھياگو سلوا نے کہا کہ ارجنٹینا ہمیشہ سے ہی ایک خطرناک ٹیم رہی ہے اور ہمیں اس کے خلاف پوری احتیاط برتنی ہوگی۔

یہ میچ منیرو کے اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں برازیل کو جرمنی نے سنہ 2014 فیفا عالمی کپ کے سیمی فائنل میں 1-7 سے شرمناک شکست دی تھی۔

سلوا نے کہا کہ ہم اُس میچ کو آج تک نہیں بھول پائے ہیں، وہ ایک ڈراؤنے خواب کی طرح تھا لیکن اس کے بعد سے اب صورتحال بدل چکی ہے اور ہمارا سامنا ارجنٹینا سے ہے ہمیں اپنے کھیل پر توجہ دینا ہو گی کیونکہ یہ ایک ایسی ٹیم ہے جس میں دنیا کا بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details