اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت اور ویتنام کا میچ ڈرا - بھارت اور ویتنام کا میچ ڈرا

بھارتی خاتون فٹ بال ٹیم نے سوروکھئی بم رنجنا چانو کے 57 ویں منٹ میں کئے گئے بہترین گول کی بدولت ویت نام کو دوسرے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں 1-1 سے برابری پر روک دیا۔

بھارت اور ویتنام کا میچ ڈرا

By

Published : Nov 6, 2019, 8:13 PM IST

ہنوئی واقع ویت نام نیشنل ٹریننگ سینٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں میزبان ٹیم کے لیے 39 ویں منٹ میں تھائی تھی تھاو نے گول کرکے ایک۔صفر کی برتری اپنی ٹیم کو دلائی. لیکن بھارتی نے پھر دوسرے ہاف میں واپسی کرتے ہوئے رنجنا کے گول سے برابری حاصل کر لی۔ویتنام نے پہلا دوستانہ میچ تین۔صفر سے جیتا تھا۔

ہاف ٹائم میں ڈانگمئی گریس نے ویتنام کی دفاعی لائن کو توڑتے ہوئے بہترین شاٹ داغا جو گول سے دور نکل گیا۔ اس کے بعد ادیتی نے بھی کئی اچھے بچاؤ کئے اور حریف ٹیم کو اور گول کرنے سے روکا۔

بھارتی نے فری کک بھی حاصل کیا لیکن اسٹرائیکر بالا دیوی نشانے سے چوک گئیں۔ ہاف ٹائم ختم ہونے سے چھ منٹ پہلے تھاو نے اپنی ٹیم کے لیے گول کرکے اسے برتری دلا دی۔

بھارتی کو بالآخر دوسرے ہاف میں رنجنا نے کامیابی دلا ئی۔ انہوں نے کپتان اشالتا دیوی کے پاس پر گول کرنے میں کوئی چوک نہیں کی اور ٹیم کو برابری دلا دی۔

چیف کوچ میمول راكي نے دیا دیوی کی جگہ انجو تمانگ کو اتارا جن کی فری کک پر کی گئی کوشش چوک گئی اور میچ برابری پر ختم ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details