اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی خاتون انڈر 17 ٹیم کی جیت

بھارتی خاتون انڈر 17 فٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ کی خواتین ٹیم کو اسی کے گھر میں چوتھے اور آخری میچ میں 1-4 سے شکست دے دی۔

بھارتی خاتون انڈر 17 ٹیم کی جیت

By

Published : Jun 30, 2019, 10:21 PM IST

بھارت کو میچ کے 24 ویں منٹ مین پنالٹی ملا جسے اویکا نے گول میں تدبیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی اور ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی اس کے کچھ ہی منٹوں بعد لینڈا نے 32 ویں منٹ میں مزید ایک گول کر کے اسکور 0-2 کر دیا۔

ہانگ کانگ کی جانب سے میچ کے 60 ویں منٹ میں چان نے پنالٹی پر ٹیم کا واحد گول کر کے اسکور 2-1 کر دیا۔

لیکن اس پانچ منٹ کے بعد ہی بھارتی کھلاڑی انجو نے شاندار گول کیا جس سے اسکور 1-3 ہو گیا۔

میچ کے آخری منٹ میں بھی بھارتی ٹیم جارحانہ انداز میں ہی کھیلتی رہی اور 77 ویں منٹ ایک اور گول کر دیا اور ٹیم کی برتری کو مزید مضبوط کر دیا اور یہ برتری آخر تک برقرار رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details