واضح رہے کہ پانچ ماہ پہلے کوچ ميمول راکی کی رہنمائی کے میں بھارتی ٹیم نے میانمار ہی میں کھیلتے ہوئے پہلی بار کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی اور آج بھی اس کی نظر یہاں میزبان میانمار کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے پر ہوگی۔
ہر گروپ سے صرف ایک ٹیم ہی اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائے گی اس لیے آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے کرو یا مرو کا مقابلہ ہوگا۔
آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے کوچ ميمول کے حوالے سے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں یہ میچ جیتنا ہی ہوگا، یہ بہت بڑا لمحہ ہے اور ہم گزشتہ سال دسمبر میں راؤنڈ 2 کی تیاری شروع کرنے کے بعد سے ہی اس کا انتظار کر رہے تھے۔ ہم اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔