اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسام میں مظاہروں سے نارتھ ايسٹ، چینين کا میچ ملتوی - شہریت ترمیمی بل (سي اےبي)

شمال مشرق خطہ میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف جاری احتجاج کے سبب عام زندگی کے ساتھ ساتھ کھیل کود پر بھی گہرا اثرپڑنے لگا ہے۔ مسلسل احتجاج کے سبب آئی ایس ایل 2019 کے میچ ملتوی کرنے کا اعلان کیاگیا ہے

آسام میں مظاہروں سے نارتھ ايسٹ،چینين کا میچ ملتوی
آسام میں مظاہروں سے نارتھ ايسٹ،چینين کا میچ ملتوی

By

Published : Dec 12, 2019, 7:52 PM IST

شہریت ترمیمی بل (سي اےبي) کے خلاف آسام میں ہو رہے احتجاج کی وجہ سے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی اور چینين ایف سی کے درمیان جمعرات کو ہونے والے مقابلے کو تا حکم ثانی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس ایل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق متعلقہ حکام کے ساتھ گزشتہ 48 گھنٹے میں بات چیت کے بعد میچ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

آسام میں مظاہروں سے نارتھ ايسٹ،چینين کا میچ ملتوی

لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شائقین، کھلاڑیوں اور لیگ کے کارکنوں کی حفاظت ان کے لئے انتہائی اہم ہے جسے ذہن میں رکھتے ہوئے احتیاطا میچ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میچ کے بارے میں مزید جانکاری مناسب وقت پر دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ آسام سمیت شمال مشرق کی کئی ریاستوں میں سي اےبي بل کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ کئی مقامات پر بل کو لے کر پر تشدد کارکردگی بھی ہوئی ہے اور مظاہرین نے اس کی کاپیاں جلائی ہیں۔

موجودہ صورت حال کو ذہن میں رکھتے ہوئے مقابلہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details