بھونیشور کے کلنگااسٹیڈیم میں کھیلے گیے آ ئی ایس ایل کے 47 ویں میچ میں اڑیسہ ایف سی اور جمشیدپور ایف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔
اڑیسہ نے جمشیدپور کو ہرایا دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش کی ۔
کھیل کے 28 ویں منٹ پر ارینڈے نے گول کرکے اڑیسہ ایف سی کو 0۔1 گول کی سبقت دلائی۔
کھیل کے 38 ویں منٹ پر مون رائے نے گول کرکے جمشیدپور ایف سی کو 1۔1 گول کی برابری پر لاکھڑاکردیا۔
اڑیسہ نے جمشیدپور کو ہرایا پہلے ہاف کے انجوری ٹائم میں ارینڈے نے ایک اور گول کرکے اڑیسہ کو 1۔2گول سے آگے کردیا۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا۔
دونوں جانب سے پے درپے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان مزید گول کرنے کی جنگ جاری رہی۔
اڑیسہ ایف سی نے1۔2کی سبقت برقرارکھتے ہوئے آ ئی ایس ایل کے اہم میچ میں جیت درج کی ۔
اس جیت کے ساتھ اڑیسہ ایف سی 10 میچوں میں تین جیت،تین ڈرا اور چار ہار کی بدولت 13 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔
ایف سی گوا10 میچوں میں 21 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ اٹلیٹیکوڈی کولکاتا 18 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پرکھسک آ ئی ہے۔
اس کے علاوہ بنگلورو ایف سی 16 پوائنٹ،جمشیدپور ایف سی13 پوائنٹ اور ممبئی سٹی ایف سی 13 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسرے،چوتھے اورپانچویں مقام پر ہے۔