اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ممبئی سٹی ایف سی کی نظریں سیمی فائنل پر - اڑیسہ ایف سی

ممبئی سٹی ایف سی ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن میں جمعہ کو یہاں ممبئی فٹ بال ایرینا میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے خلاف ہونے والے اپنے اگلے مقابلے کو جیت کر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ -4 میں داخلہ کرنا چاہے گی۔

ممبئی سٹی ایف سی کی نظریں سیمی فائنل پر
ممبئی سٹی ایف سی کی نظریں سیمی فائنل پر

By

Published : Jan 30, 2020, 11:22 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:26 PM IST

ممبئی اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں 20 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ ممبئی کے چوتھے نمبر پر قابض اڑیسہ ایف سی سے ایک پوائنٹس کم ہے۔

اپنے گزشتہ میچ میں حیدرآباد ایف سی کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلنے کے بعد جارج کونسٹا کی ٹیم کو جیت کی پٹری پر واپسی کرنے کی ضرورت ہے۔

ممبئی ابھی چاہے گی کہ وہ گھر میں سیزن کی تیسری جیت درج کرکے ٹاپ 4 میں اپنی جگہ پکی کرے۔ مود سوگو کی اس میچ میں فٹ ہوکر لوٹنے کی امید ہے۔ اس سے ممبئی اٹیک مضبوط ہوگا۔ ٹیم کو اگرچہ پرتیک چودھری کی کمی کھلے گی۔

کونسٹا نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ میرے کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ میں ٹیم میں ایک دو تبدیلی کر سکتا ہوں۔ پتہ نہیں سیزن کے آخر میں کیا ہوگا، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہم کوشش کر رہے ہیں اور سخت محنت کر رہے ہیں۔

ممبئی سٹی ایف سی کی نظریں سیمی فائنل پر

اس وقت ایک بھی پوائنٹس گنوانا اور پھر اس سے نکلنا بہت مشکل ہے، لیکن اس میچ کو جیتنے کے لئے ہم اپنی پوری طاقت لگا دیں گے ۔دوسری طرف نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ کے لئے اس وقت کچھ بھی صحیح نہیں ہو رہا ہے۔

ٹیم نے اس سیزن میں صرف نو گول کئے ہیں۔ هائیلینڈرس کے نام سے مشہور اس ٹیم نے گھر کے باہر کھیلے گئے میچوں میں اب تک صرف تین ہوم گول داغے ہیں ۔ ٹیم نے گھر سے باہر کھیلے گئے گزشتہ تین مقابلوں میں ایک بھی گول نہیں کیا۔

نارتھ ایسٹ کا سب سے بڑا مسئلہ اس کے کھلاڑیوں کا زخمی ہونا ہے۔ اسٹار کھلاڑی اساموه جیان پہلے ہی سیزن سے باہر ہو چکے ہیں۔

وہیں چوٹ کے بعد واپسی کرنے والے فریڈریکو گالیگو اب تک اپنے فارم میں نہیں لوٹے ہیں۔رابرٹ جرني کی نگرانی میں کھیل رہی اس ٹیم کو اگر پلے آف کی توقعات کو زندہ رکھنا ہے تو اسے یہاں سے اب ایک بھی پوائنٹ نہیں گنوانا ہو گا ۔

پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر قابض نارتھ ایسٹ کی ٹیم گزشتہ تین مقابلوں میں مسلسل تین شکست کھانی پڑی ہے جبکہ ٹیم نے گزشتہ آٹھ میچوں میں سے ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details