اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایف سی گوا اور نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ کا دلچسپ میچ بدھ کو - نارتھ ايسٹ یونائیٹڈ ایف سی

انڈین سپرلیگ کے اگلے میچ میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ اور ایف سی گوا کی ٹیمیں آسامنے سامنے ہوںگی۔ دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔

ایف سی گوا اور  نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ کا دلچسپ میچ بدھ کو
ایف سی گوا اور نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ کا دلچسپ میچ بدھ کو

By

Published : Jan 7, 2020, 8:13 PM IST

ایف سی گوا بدھ کو یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں نارتھ ايسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے خلاف ہونے والے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کے میچ سے جیت کی پٹری پر لوٹنا چاہے گی۔

میزبان گوا اگر اس میچ کو جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ پوائنٹ ٹیبل میں پھر سے سرفہرست مقام حاصل کر لے گی۔

ٹیم اس وقت 11 میچوں میں چھ جیت کے ساتھ 21 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔ایف سی گوا نے گزشتہ پانچ میچوں میں سے مسلسل چار میچ جیتے تھے، لیکن گزشتہ میچ میں موجودہ چمپئن بنگلور ایف سی نے گزشتہ ہفتے ہی اس کا جیت کا سلسلہ روک دیا تھا۔

گوا کی ٹیم پہلے گول کرنے کے بعد ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے اور ٹیم کو ایک بار پھر فیران كورومناس سے کافی امیدیں ہوں گی، جو آٹھ میچوں میں اب تک سات گول کر چکے ہیں۔ٹیم سیٹ پیس بنانے میں بہترین رہی ہے اور اس نے ساتھ ہی 10 بار گیند کو نیٹ میں ڈالا ہے۔

دوسری طرف رابرٹ جارني کی نارتھ ايسٹ یونائیٹڈ ایف سی اس وقت پوائنٹ ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ٹیم کے لئے گول کرنا ایک بڑا مسئلہ رہا ہے کیونکہ اس نے اب تک صرف نو ہی گول کئے ہیں۔

نارتھ ايسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے اسٹرائیکر اساموه جیان اب تک چار گول کر چکے ہیں۔لیکن دوسری طرف ان کو تعاون نہیں مل پا رہا ہے۔یوراگوئے کے اسٹرائیکر فریڈریکو گالیگو کے واپس آنے سے نارتھ ايسٹ یونائیٹڈ ایف سی حملہ مضبوط ہوا ہے۔

نارتھ ايسٹ یونائیٹڈ ایف سی اگرچہ گوا کے خلاف اب تک ایک بھی اوے میچ نہیں جیتی ہے۔ لیکن کوچ جارني کو امید ہے کہ ان کی ٹیم اس تعطل کو توڑ سکتی ہے اور اہم تین پوائنٹس حاصل کر سکتی ہے۔

نارتھ ايسٹ یونائیٹڈ ایف سی کو گزشتہ پانچ میچوں میں سے ایک بھی جیت نصیب نہیں ہوئی ہے اور ایسے میں ٹاپ -4 میں پہنچنے کی اپنی توقعات کو زندہ رکھنے کے لئے وہ اس میچ میں ہر حال میں تین پوائنٹس حاصل کرنا چاہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details