اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایف سی گوا کی جیت بڑی جیت - فتوڈرا کے جواہرلال نہرواسٹیڈیم

ہوگوبومنوس اور فیران کورونومنس کے دودوگول کی بدولت ایف سی گو انے حیدرآباد ایف سی کو یکطرفہ میچ میں 1۔4 گول سے شکست دے دی ۔

ایف سی گو اکی جیت بڑی جیت
ایف سی گو اکی جیت بڑی جیت

By

Published : Feb 5, 2020, 11:54 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:45 AM IST

ہوگوبومنوس اور فیران کورونومنس کے دودوگول کی بدولت ایف سی گو انے حیدرآباد ایف سی کو یکطرفہ میچ میں 1۔4 گول سے شکست دے دی ۔

اس جیت کی بدولت ایف سی گوا 16 میچوں میں 33 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا 16 میچوں میں 30 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پرم ہے ۔

اس کے علاوہ بنگلورو ایف سی 28 پوائنٹ اور ممبئی سٹی ایف سی 23 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے مقام پر ہے ۔

ایف سی گو اکی جیت بڑی جیت

گوا کے فتوڈرا کے جواہرلال نہرواسٹیڈیم میں کھیلے گئے آ ئی ایس ایل 20۔2019 کے 75 ویں میچ میں میزبان ایف سی گو اور مہمان ٹیم حیدرآباد ایف سی آمنے سامنے ہوئیں۔

کھیل کے 19 ویں منٹ پر ہوگو بومنونس نے گول کرکے ایف سی گو اکو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

حیدرآباد ایف سی کی بھر پور کوشش کے باوجود پہلے ہاف کے اختتام تک اسکور برابر کرنے میں ناکام رہی۔

ایف سی گو اکی جیت بڑی جیت

دوسر ے ہاف میں بھی ایف سی گوا نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور 50 ویں منٹ پر ہوگوبومنونس نے گول کرکے ایف سی گوا کو 0۔2 سے آگے کردیا۔

کھیل کے 64 ویں منٹ پر حیدرآباد ایف سی نے مارسیلوینوپریرا کے گول کی بدولت میچ میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن 68 ویں منٹ پر فیران کورومنواس نے گول کرکے مہمان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

کھیل کے 87 ویں منٹ پر فیران کورومناس نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے ایف سی گوا کو1۔4 گول کی سبقت دلائی۔

ایف سی گو انے1۔4 گول سے میچ جیت کرآ ئی ایس ایل کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details