چنئی کے جواہرلال نہرواسٹیڈیم میں کھیلے آ ئی ایس ایل 20۔2019 کے 42 ویں میچ میں چنئین ایف سی اور کیرالہ بلاسٹرایف سی کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔
دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک روسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی ۔
چنئین ایف سی کی دوسری جیت کھیل کےچوتھے منٹ پر اسکمبری نے گول کرکے چنئین ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔
مگر 15 ویں منٹ پر ابو گاچھے نے گول کرکے کیرالہ بطلاسٹرا یف سی کو ایک ایک کی برابری پر لاکھڑ اکردیا۔
کھیل کے 30 ویں منٹ پر لال رنگ چانگٹے نے گول کرکے چنئین ایگ سی کو ایک1۔2 گول کی سبقت دلائی۔
چنئین ایف سی کی دوسری جیت سبقت حاصل کرنے کے باوجود چنئین ایف سی کی جانب سے جارحانہ کھیل کاسلسلہ جاری رہا۔ کھیل کے 40 ویں منٹ پر ولکس نے گول کرکے چنئین ایف سی کو 1۔3 گول کی سبقت دلائی۔
پہلے ہاف میں چنئین ایف سی 1۔3 گول کی سبقت برقراررکھنے میں کامیاب رہی۔
دوسرے ہاف میں کیرالہ بلاسٹرس ایف سی نے میچ میں واپس آنے کی بھر پورکوشش کی لیکن چنئی کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔
چنئی کی ٹیم 1۔3 گول کی سبقت برقراررکھتے ہوئے آ ئی ایس ایل 20۔2019 میں اپنی دوسری جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔
چنئین ایف سی کی ٹیم آ ٹھ میچوں میں دوجیت،تین ڈرا اور تین ہار کی بد ولت 9 پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ کیرالہ بلاسٹرس ایف سی سات پوائنٹ کےساتھ نویں پوزیشن پرہے ۔
اس کے علاوہ بنگلورو ایف سی،ایف سی گوا اور اٹلیٹکو ڈی کولکاتا بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے۔جبکہ جمشیدپور ایف سی اتنے ہی میچوں کے بعد 13 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبرپرہے۔