اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اے آئی ایف ایف، نسل پرستانہ تبصرے کی جانچ کرے گا - آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف)

بھارتی فٹبال فیڈریشن نے سعودی عرب کے ریفری کے خلاف نسل پرست تبصرے کرنے کے معاملے کی جانچ کرے گا

اے آئی ایف ایف کرے گا نسل پرست تبصرہ معاملے کی جانچ
اے آئی ایف ایف کرے گا نسل پرست تبصرہ معاملے کی جانچ

By

Published : Dec 17, 2019, 8:05 PM IST

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے نسل پرستی کے خلاف اپنے زیرو ٹولرنس کی بات دہراتے ہوئے سعودی عرب کے ریفری کے خلاف انڈین سپر لیگ (اآئی ایس ایل ) میں نسل پرست تبصرہ کرنے کے معاملے کی جانچ تادیبی کمیٹی کو سونپ دی ہے۔

ممبئی سٹی ایف سی نے اپنے کھلاڑی کے خلاف سعودی عرب کے ریفری کی جانب سے نسل پرست تبصرہ کرنے کی شکایت اے آئی ایف ایف سے کی ہے۔

فٹ بال فیڈریشن نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اے آئی ایف ایف کو ممبئی سٹی فٹ بال کلب کی جانب سے اپنے کھلاڑی سرج کیون اینگو کے خلاف سعودی عرب کے ریفری ترک محمد الخدایار کے ذریعے نسلی تبصرہ کرنے کی شکایت ملی ہے۔

فیڈریشن نے کہاکہ اگر ریفری ترک قصوروار پائے جاتے ہیں تو ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔ مبینہ واقعہ آئی ایس ایل کے 15 دسمبر کو بنگلور ایف سی اور ممبئی سٹی ایف سی کے میچ کے درمیان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details