آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے جنرل سکریٹری کُشل داس نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ انڈر-17 ویمن ورلڈ کپ کی تاریخوں کا اعلان ٹورنامنٹ کے لیے نئی شروعات ہے۔ لوکل آرگنائزنگ کمیٹی پہلے سے ہی عالمی کپ کی تیاریوں میں سرگرم تھی۔ اب اسے تیزی سے پورا کیا جائے گا۔ ملک میں دھیرے دھیرے کورونا کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ ایسے میں ہم ضروری بہتری کے کام تیزی سے شروع کرنے پر غور و خوض کر رہے ہیں تاکہ ٹورنامنٹ کے ذریعے ملک اور دنیا میں ویمن فٹبال کو فروغ دیا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ عالمی انعقاد 2017 میں فیفا انڈر-17 عالمی کپ کے بعد بھارت کی جانب سے منعقد ہونے والا دوسرا فیفا ٹورنامنٹ ہوگا۔ اس درمیان فیفا نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 2023 ویمن فٹبال عالمی کپ 20 جولائی سے 20 اگست کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فیفا ورلڈ کپ 2023 کے لیے نیا پلے-آف ٹورنامنٹ 17 سے 23 فروری 2023 تک منعقد ہوگا۔ فیفا کونسل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ فیفا انڈر-20 ویمن عالمی کپ کوسٹاریکا میں 10 سے 28 اگست 2022 کے درمیان کھیلا جائے گا۔