اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شکست کے باوجود چنیئین ایف سی فائنل میں - چنیئین ایف سی

ایف سی گوا کے ہاتھوں شکست کے باوجود چنیئین ایف سی انڈین سپرلیگ کے فائنل میں کوالیفا ئی کرنے میں کامیا ب رہی۔ چنیئین ایف سی بہترین گول اوسط 5۔6 کی بنیاد پر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

شکست کے باوجود چنیئین ایف سی  فائنل میں
شکست کے باوجود چنیئین ایف سی فائنل میں

By

Published : Mar 7, 2020, 11:58 PM IST

پہلے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے مئں ایف سی گوا چنیئین ایف سی کو ایک دلچسپ میچ میں 2۔4 سے شکست دینے کے باوجود خراب گول اوسط کے سبب فائنل میں اس کا کھیلنے کا خواب چکناچور ہوگیا۔

شکست کے باوجود چنیئین ایف سی فائنل میں

گوا کے جواہرلال نہرواسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین سپرلیگ 20۔2019 کے پہلے سیمی فائنل کے لیگ 2 میں میزبان ایف سی گوا کا چنیئین ایف سی سے مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔ مگر جلد ہی میزبان ٹیم ایف سی گوا نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

شکست کے باوجود چنیئین ایف سی فائنل میں

کھیل کے 10 ویں منٹ پر گواؤن کے سیم سائیڈ گول کی بدولت ایف سی گوا کو ایک صفر کی سبقت مل گئی ۔ ایف سی گوا نے جارحانہ کھیل کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے کھیل کے 24 ویں منٹ پر مورتاڈا فال کے گول کی بدولت اپنی سبقت 0۔2 کرلی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک چنیئین ایف سی کی بھرپور کوشش کے باوجود اسکور برابرنہ ہو سکا۔

دوسرے ہاف میں چنیئین ایف سی نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور 52 ویں منٹ پر لال رین جوالہ چھنگٹے کے گول کی بدولت میں اسکور 1۔2 کردیا۔

شکست کے باوجود چنیئین ایف سی فائنل میں

سات منٹ بعد ہی 59 ویں منٹ پر والکس نے گول کرکے میچ کاسکور 2۔2 کردیا۔

اسکور برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر پے در پے حملے کئے۔

کھیل کے 81 ویں منٹ پر ایڈوبیڈیا نے گول کرکے ایف سی گوا کو ایک بار پھر سبقت دلائی۔

دومنٹ بعد ہی مورتاڈا فال نے ایک اور گول کرکے ایف سی کو 2۔4 کی سبقت دلائی۔

چنیئین ایف سی ایک بار پھر اسکور برابر کرنے کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہیں میزبان ٹیم کی دگاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔

کھیل کے اختتام تک ایف سی گوا نے 2۔4 گول کی سبقت برقراررکھتے ہوئے2۔4 سے میچ ضرورجیتی لیکن اس کا فائنل میں کھیلنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔چنیئین ایف سی2۔4 سے شکست کے باوجود5۔6 ایگریگیٹ کی بنیاد پر آئی ایس ایل کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔

چنیئین ایف سی کا دوسرے سیمی فائنل میں اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا اور بنگلورو ایف سی کے درمیان فاتح ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details