فیفا عالمی رینکنگ میں 104ویں مقام پر قابض بھارت نے پہلے مقابلہ میں عمان کو 1۔1 سے برابری پر روکا تھا۔ لیکن اپنے دوسرے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں بھارتی ٹیم بے بس نظر آئی۔ میچ کے کسی بھی لمحہ میں ٹیم کھیل میں واپس ہوتی نظر نہیں آئی۔
اسٹرائیکر علی مبخوت نے 12 ویں، 32 ویں اور 60 ویں منٹ میں گول کے ساتھ ہیٹ ٹرک اسکور کیا جب کہ خلیل ابراہیم (64 ویں) اور فابیو لیما (71 ویں اور 84 ویں) نے دیگر تینوں گولس جوڑے۔
واضح رہے کہ بھارت نے عمان کے خلاف 25 مارچ کو اپنے ایک دوستانہ میچ میں 1-1 سے شاندار ڈرا کے ساتھ عمدہ مقابلہ کیا تھا لیکن متحدہ عرب امارات کے خلاف، وہ اس بات سے ناواقف تھا کہ وہ گیند کو کس طرح اپنے قبضے میں لے، پاسیز کو ہدف کے تعاقب میں لے جاکر مواقع پیدا کرے۔
اس طرح یہ متحدہ عرب امارات کے خلاف بھارت کی سب سے بڑی شکست ہوئی ہے، جس نے 2010 میں ابوظہبی میں بین الاقوامی دوستانہ میں 0-5 سے ہونے والی شکست کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔