اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایشین کپ کوالیفائرس: بھارت تیسرے راؤنڈ میں داخل

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرس میں بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا مقابلہ ڈرا رہا۔

By

Published : Jun 16, 2021, 9:15 AM IST

ایشین کپ کوالیفائرس: بھارت تیسرے راؤنڈ میں داخل
ایشین کپ کوالیفائرس: بھارت تیسرے راؤنڈ میں داخل

سنیل چھتری کی زیر قیادت بھارتی فٹ بال ٹیم نے ایشین کپ کوالیفائرس میں افغانستان کو ڈرا پر روک دیا۔ ساتھ ہی بھارتی ٹیم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرس کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا جب کہ دوسرے ہاف میں افغانستان نے جارحانہ انداز میں شروعات کی۔

بشکریہ ٹوئٹر

بنگلہ دیش کے خلاف دو گول کرنے والے سنیل چھتری اس میچ میں دلکش کھیل نہ دکھا سکے اور میچ کے 69 ویں منٹ میں انہیں باہر کردیا گیا۔

بھارت کو 75 ویں منٹ میں ایک کامیابی ملی جب افغانستان کے گول کیپر سے غلطی ہو گئی، گیند گول کیپر کے ہاتھوں سے چھٹک کر گول پوسٹ میں چلی گئی۔

لیکن افغانستان نے واپسی کرتے 82 ویں منٹ میں ٹیم کے کھلاڑی نور حسین نے گول داغ دیا اور ٹیم کو ایک ایک کی برابری پر کر دیا۔

بشکریہ ٹوئٹر

واضح رہے کہ 'اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرس کے گروپ ای پوائنٹس ٹیبل میں بھارت سات پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بھارت کے اپنے آٹھ میچوں میں ایک جیت، چار ڈرا اور تین شکست کے باوجود سات پوائنٹس ہیں جب کہ افغانستان اتنے ہی میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

وہیں قطر 22 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ عمان 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 'بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی ریس سے باہر ہو گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details