اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایگور اسٹيماک بنے بھارتی فٹ بال ٹیم کے چیف کوچ - AIFF

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے کروشیا کے ایگور اسٹيماک کو بھارت کی مرد فٹبال ٹیم کا چیف کوچ مقرر کیا ہے۔

ایگور اسٹيماک

By

Published : May 15, 2019, 2:46 PM IST

Updated : May 15, 2019, 3:51 PM IST

اسٹيماک کے ساتھ اے آئی ایف ایف نے دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔
اسٹيماک کروشیا کی اس ٹیم کا حصہ تھے جو 1998 میں فیفا عالمی کپ میں تیسرے نمبر پر تھی، انہوں کروشیا کو 2014 فیفا ورلڈ کپ فائنل تک پہنچایا تھا۔

اے آئی ایف ایف کے صدر پرفل پٹیل نے کہا کہ بلیو ٹائیگرز کا کوچ بننے کے لیے ایگور بہترین امیدوار ہیں، میں نے ان کا استقبال کرتا ہوں۔

آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کا ٹویٹ

انہوں نے کہا کہ بھارتی فٹ بال تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان کا زیادہ تجربہ ہمیں مزید آگے لے کر جائے گا۔

اسٹیفن كاسٹینٹائن کے استعفی دینے کے بعد سے تقریبا 250 ناموں پر اے آئی ایف ایف نے غور کیا اور اسٹيماکے کے نام طئے کیا گیا۔
كاسٹینٹائن نے اس سال کے آغاز میں اے ایف سی ایشین کپ کے بعد کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

Last Updated : May 15, 2019, 3:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details