اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی لیگ: چرچل برادرز بمقابلہ ریئل کشمیر دلچسپ ہوگا - Clayvin Zuniga

پری میچ سے پہلے ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فرنینڈو وریلا نے کہا کہ 'ہم تیار ہیں۔ ہم ریئل کشمیر کو ایک حریف کی حیثیت سے عزت دیتے ہیں۔ وہ ایک مکمل ٹیم ہے۔ ان میں دانش فاروق جیسے باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ ان کے پاس غیر ملکی کھلاڑیوں کا اچھا معیار بھی ہے جس میں رابرٹن، ہارون امیری اور دیگر شامل ہیں۔'

آئی لیگ: چرچل برادرز بمقابلہ ریئل کشمیر دلچسپ ہوگا
آئی لیگ: چرچل برادرز بمقابلہ ریئل کشمیر دلچسپ ہوگا

By

Published : Feb 8, 2021, 3:17 PM IST

پیر کو کولکاتا کے کے بی کے اسٹیڈیم میں جب فٹبال مقابلہ ہوگا تو ریئل کشمیر ایف سی اپنی فتح درج کرنے اور ٹیبل ٹاپر چرچل برادرز کو شکست دینے کی کوشش کرے گی۔

سنو لیپارڈ، چرچل برادرز سے تین پوائنٹس پیچھے ہیں۔ فتح سے ڈیوڈ رابرٹسن کی کوچنگ والی ٹیم ریڈ مشینز کو شکست دے کر آئی لیگ میں سرفہرست ہو سکتی ہے۔

آفیشل میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوچ رابرٹسن نے کہا کہ 'ہم نے انڈین ایروز کے خلاف اچھا کھیل کھیلا۔ آپ کو ایک سیزن میں اس طرح کے بہت کم میچ ملتے ہیں اور یہ بہتر تھا کہ سیزن میں ہم نے بہت سارے گول کئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بہتری کے لئے ہمیشہ گنجائش رہتی ہے۔ ہم ایک انتہائی سخت حریف کے سامنے ہیں۔ مقابلہ ہمیشہ سخت رہتا ہے اور کل کوئی مختلف نہیں ہوگا!'

کوچ نے مزید کہا کہ 'انہوں (چرچل برادرز) نے اچھا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے ہم سے زیادہ کھیل کھیلا ہے۔ لیگ بہت سخت ہے اور کوئی بھی حریف کسی کو بھی شکست دے سکتا ہے۔'

دھرمراج راوانن نے کہا کہ 'ہم کل کے میچ کے لئے تیار ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ کھیل کتنا اہم ہے۔ ہم اور تین پوائنٹس کے لئے لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ ہمیں زیادہ دباؤ محسوس نہیں ہوتا۔ ہر سیزن کی طرح ہم بہتر مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہم کل بھی یہی کام کرنے کی کوشش کرنے جارہے ہیں۔'

پری میچ سے پہلے ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فرنینڈو وریلا نے کہا کہ 'ہم تیار ہیں۔ ہم ریئل کشمیر کو ایک حریف کی حیثیت سے عزت دیتے ہیں۔ وہ ایک مکمل ٹیم ہے۔ ان میں دانش فاروق جیسے باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ ان کے پاس غیر ملکی کھلاڑیوں کا اچھا معیار بھی ہے جس میں رابرٹن، ہارون امیری اور دیگر شامل ہیں۔'

ٹی آر اے یو کے خلاف کھیل میں چرچل برادرز کو اپنے اسٹار اسٹرائیکر کلیون زونیگا کو انجری کی وجہ سے محروم ہونا پڑا۔

تاہم ویریلا نے ان خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے اس بات کی فکر نہیں ہے کہ ہم نے آخری دو کھیلوں میں کیا کیا۔ چھ میچوں میں ہم نے گول کرنے کے بہت سے مواقع پیدا کردئے ہیں اور ہم اسے جاری رکھیں گے۔'

مڈفیلڈر شوبرٹ پریرا نے کہا کہ 'اس بڑے مقابلے سے قبل ٹیم متحد ہے۔ ہم تربیت میں مل کر کام کر رہے ہیں اور کھیل سے قبل ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details