اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی لیگ کلبوں کا وزیراعظم کو خط - آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن

آئی لیگ میں کھیلنے والے چھ فٹبال کلبوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لک کر ملک میں فٹبال کو بچانے نیز اس کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔

آئی لیگ کلبوں کا وزیراعظم کو خط

By

Published : Jul 8, 2019, 10:40 PM IST

موہن بگان، كویس ایسٹ بنگال، چرچل بردرس ایف سی، گوكلم کیرالا ایف سی، مینروا پنجاب ایف سی اور آئیزول ایف سی نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں انڈین فٹ بال کو آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کی تباہ کن سازش سے نکالنے کی اپیل کی ہے۔

موہن بگان، كویس ایسٹ بنگال

خط پر موہن بگان کے منیجنگ ڈائیریکٹر سوپن سادھن بوس نے دستخط کئے ہیں۔

اس خط میں وزیر اعظم سے درخواست کی گئی ہے کہ جس طرح سے اے آئی ایف ایف کام کر رہا ہے، وہ اس کی جانچ کرائیں۔

اس سے پہلے بھارتی فٹ بال کے مستقبل کو لے کر بحث کرنے کے لیے 10 آئی لیگ کلبوں کے نمائندوں نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر پرفل پٹیل، جنرل سیکریٹری کوشل داس اور آئی لیگ کے سی ای او سنندو دھر سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کو ملک کی بہترین لیگ بنانے کے معاملے پر آئی لیگ کلبوں اور فیڈریشن کے درمیان مسلسل تنازعہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے پٹیل نے نمائندوں سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details