قومی سطح کے فٹبال ٹورنامنٹ آئی لیگ میں جمعرات کو دن کے ٹھیک بارہ بجے سری نگر میں واقع ٹی آر سی گراؤنڈ میں ریئل کشمیر فٹ بال کلب کا مقابلہ دفاعی چیمپئین چینئی سٹی سے ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹی آر سی سری نگر میں قائم ٹکٹ سینٹروں پر گزشتہ چار دنوں سے شائقین میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے شد ومد سے ٹکٹیں خرید رہے ہیں جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ اسٹیڈیم شائقین سے کچھا کچھ بھرا ہوگا۔
سری نگر کے ٹی آر سی گراؤنڈ میں جمعرات کے روز دن کے ٹھیک بارہ بجے آئی لیگ کا پہلا میچ ریل کشمیر فٹ بال کلب بمقابلہ دفاعی چیمپئین چینئی سٹی ہوگا۔
بتادیں کہ وادی میں جاری سردی کے پیش نظر میچ کی ٹائمنگ کو تبدیل کرکے 2 بجے دن کے بجائے 12 بجے دن مقرر کیا گیا ہے۔