اردو

urdu

ETV Bharat / sports

موہن بگان آ ئی لیگ چمپئین - موہن بگان آ ئی لیگ چمپئین

بابا ابوبکر دائیر کے فیصلہ کن گول کی بدولت موہن بگان نے ایزوال ایف سی کو 0۔1 سے شکست دے کر آ ئی لیگ 20۔2019 کاخطاب اپنے نام کرلیا۔

موہن بگان آ ئی لیگ چمپئین
موہن بگان آ ئی لیگ چمپئین

By

Published : Mar 10, 2020, 8:27 PM IST

خطابی دوڑ موہن بگان 16 میچوں میں 39 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزئشن پررہتے ہوئے بھارت کے کلب چمپئین آف انڈیا (آ ئی لیگ ) کاخطاب اپنے نام کرلیا۔

موہن بگان آ ئی لیگ چمپئین

ایسٹ بنگال اس جیت کے ساتھ 23 پوائنٹ کی بدولت دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ رئیل کشمیر ایف سی شکست کی صورت میں چوتھی پوزیشن پر کھسک آ ئی یے۔

موہن بگان آ ئی لیگ چمپئین

کولکاتا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبال کلب موہن بگان اپنی حریف ٹیموں سے 16 پوائنٹ کی سبقت بنا چکی ہے۔

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں موہن بگان کو آ ئی لیگ خطاب پر قبضہ کرنا لازمی تھا۔

موہن بگان آ ئی لیگ چمپئین

بھارتی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین فٹبال کلب موہن بگان کا شمال مشرق خطہ کی ایزوال ائیف سی کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

میزبان ٹیم موہن بگان میچ جیت کے لئے جارحانہ حکمت پر عمل کرتے ہوئے مہمان ٹیم ایزوال ایف سی کے خلاف پے در پے حملے کئے۔

موہن بگان آ ئی لیگ چمپئین

ابتدائی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے ایزوال ایف سی کی ٹیم نے جوابی حملہ کیا اور حریف کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان سبقت حاصل کرنے کی جنگ جاری رہی لیکن اس میں کسی کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل دیکھنے کوملا۔دونوں جانب سے پے درپے حملے ہوئے۔

موہن بگان آ ئی لیگ چمپئین

کھیل کے79 ویں منٹ پر بابا ابوبکر دائرا نے گول کرکے موہن بگان کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

ایزوال ایف سی ایک صفر سے پھچڑنے کے باوجود میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی ۔ کھیل کے اختتام تک اسکور برابر کرنے کی جدوجہد کرتی رہی لیکن میزبان ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔

کھیل کے اختتام تک موہن بگان ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف ایک صفر سے میچ جیتابلکہ آ ئی لیگ20۔2019 خطاب اپنے نام کرلیا۔

خطابی جیت کے بعد موہن بگان کے کھلاڑیوں نے کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میإ جم کر جشن منایا ۔ایزوال ایف سی کے کھلاڑیوں نے بھی آئی لیگ فاتح موہن بگان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے جشن میں شامل ہوئے۔

کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں موہن بگان کے شئیدایوں نے بھی جشن مناتے پوئے اسٹیڈیم کو ہولی کے رنگ سے رنگ دیا۔

موہن بگان کی خطابی جیت پر کلیانی میونسپل اسٹیڈیم سے کولکاتا میں کلب ٹنٹ تک جشن کاسماں رہا۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details