مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں موہن بگان اور نیرو کا ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
میزبان ٹیم موہن بگان نے شاندار انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور 10 ویں منٹ پر فران گونسالز کے گول کی بدولت ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔
بڑی جیت کے ساتھ موہن بگان کی پہلی پوزیشن مستحکم کھیل کے 13 ویں منٹ پر فران موراتے نے گول کرکے موہن بگان کو 0۔2 کی سبقت دلائی۔
کھیل کے 37 ویں منٹ پر بابا ابو بکر دیورا نے گول کرکے موہن بگان کو 0۔3 سے آ گے کردیا۔
بڑی جیت کے ساتھ موہن بگان کی پہلی پوزیشن مستحکم کھیل کے 41 ویں منٹ پر ٹیٹی نے گول کرکے نیروکا ایف سی کو میچ میں واپس لانے میں اہم رول ادا کیا۔ 45 ویں منٹ پر فران نے ایک اور گول کرکے موہن بگان کو 1۔4 سے آ گے کردیا ۔ پہلے ہاف کے انجوری ٹائم میں سبھاش سنگھ نے گول کرکے میچ کااسکور2۔4 کردیا۔
بڑی جیت کے ساتھ موہن بگان کی پہلی پوزیشن مستحکم دوسر ے ہاف میں موہن بگان کی جانب سے شاندار کھیل کاسلسلہ جاری رہا۔ کھیل کے 60دھن چندرا سنگھ نے اور 70 ویں منٹ پر الکسانڈر نے گول کرکے موہن بگان کو 2۔6 سے آگے کردیا۔
موہن بگان اس جیت کی بدولت 12 میچوں میں 29 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پرپہنچ گئی اور خطابی دوڑ میں اپنی راہ اور ہموار کرلی۔
منرواپنجاب ایف سی 18 پوائنٹ،گوکھلم کیرالہ ایف سی17 پوائنٹ اور رئیل کشمیر ایف سی 15 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری ،تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہے۔