مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے قریب واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بھارتی فٹبال کے دومشہور اور تاریخی کلب موہن بگان اور ایسٹ بنگال کے درمیان سیزن کا پہلا ڈربی میچ کھیلا جائے گا۔
آ ئی لیگ کے پوائنٹ ٹیبل میں موہن بگان سات میچوں میں چار جیت،دوڈرا اور ایک کی ہار کی بدولت 14 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ کٹرحریف ایسٹ بنگال چھ میچوں میں دوجیت،دوڈرا اور دوہار کی بدولت آٹھ پوائنٹ کے ساتھ پانچیوں پوزیشن پر ہے۔
اس کے علاوہ منرواپبجاب ایف سی آٹھ میچوں میں 11 پوائنٹ کے ساتھ،چرچل برادرس پانچ میچوں میں 10 پوائنٹ اور گوکھلم کیرالہ ایف سی چھ میچوں میں10 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری،تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہے۔
موہن بگان کے پاس کل کے میچ میں جیت کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ہے تو دوسری طرف ایسٹ بنگال کے سامنے گزشتہ میچ میں ملی شکست سے نہ صرف ابھرنے بلکہ جیت کے ساتھ لیگ میں واپسی کرنے کا سخت چیلنج ہے۔
موہن بگان کے کوچ کیبوویکونا نے پر یس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے پاس جیت کی بدولت لیگ ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا سنہرا موقع ہے۔