اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایسٹ بنگال اور چرچل برادرس کا میچ ڈرا - سالٹ لیک اسٹیڈیم

کھیل کے انجوری ٹائم میں جیمی سنٹوس کے گول کی بدولت ایسٹ بنگال نے چرچل برادرس کو ایک ایک کی برابری پر روک کر ایک قیمتی پوائنٹ چھین لیا۔

ایسٹ بنگال اور چرچل برادرس کا میچ ڈرا
ایسٹ بنگال اور چرچل برادرس کا میچ ڈرا

By

Published : Feb 29, 2020, 9:17 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:08 AM IST

اس ڈرا کے سبب ایسٹ بنگال 14 میچوں میں 19 پوائنٹ کے ساتھ پانچیوں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ چرچل برادرس 13 میچوں میں 20 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے

ایسٹ بنگال اور چرچل برادرس کا میچ ڈرا

اس کے علاوہ موہن بگان 32 پوائنٹ کے ساتھ لئگ ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر ہے اور خطابی دوڑ میں حریف ٹیموں سے 10 پوائنٹ کی سبقت بنارکھی ہے۔

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ میں مزیبان ایسٹ بنگال اور چرچل برادرس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

ایسٹ بنگال اور چرچل برادرس کا میچ ڈرا

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں جانب سے پے در پے حملے دیکھنے کوملے ۔

کھیل کے 10 ویں منٹ پر ولس پلازا نے گول کرکے چرچل برادرس کوایک صفر کی سبقت دلائی۔

ایسٹ بنگال اور چرچل برادرس کا میچ ڈرا

پہلے ہاف کے اختتام تک میزبان ٹیم ایسٹ بنگال ایک صفر کی سبقت ختم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن مہمان ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کوملا۔

میزبان ٹیم ایسٹ بنگال نے جارحانہ حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے مہمان ٹیم پر پے در پے حملہ کیا۔ لگاتار حملے کے سبب چرچل برادرس پر دباؤ بننے لگا۔

ایسٹ بنگال اور چرچل برادرس کا میچ ڈرا

کھیل کے انجوری ٹائم میں جیمی سنٹوس نے گول کرکے ایسٹ بنگال کو صرف برابری پر لا کھڑا کیا بلکہ اپنی ٹیم کو ریلیگیشن کے دلدل سے نکالنے میں بھی کامیابی حاصل کی ۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details