اردو

urdu

ETV Bharat / sports

رئیل کشمیرپر ایسٹ بنگال کی جیت - ندیا ضلع کے کلیانی مینونسپل گراؤنڈ

کھیل کے انجوری ٹائم میں پنالٹی کے ذریعہ کئے گئے وکٹر پریز کے فیصلہ کن کی بدولت ایسٹ بنگال نے رئیل کشمیر ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں ایک صفر سے شکست دے دی۔

رئیل کشمیرپر ایسٹ بنگال کی جیت
رئیل کشمیرپر ایسٹ بنگال کی جیت

By

Published : Mar 9, 2020, 5:06 PM IST

Updated : Mar 9, 2020, 9:58 PM IST

آ ئی لیگ کے اہم میچ میں ایسٹ بنگال کے ایک اور رئیل کشمیر ایف سی کے دو کھلاڑیوں کو سرخ کارڈ د کھ کرمیدان سے باہر جاناپڑا۔

ایسٹ بنگال اس جیت کے ساتھ 23 پوائنٹ کی بدولت دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ رئیل کشمیر ایف سی شکست کی صورت میں چوتھی پوزیشن پر کھسک آ ئی یے۔

رئیل کشمیرپر ایسٹ بنگال کی جیت

خطابی دوڑ موہن بگان 15 میچوں میں 36 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزئشن پر ہے اورا س کا آ ئی لیگ چمپئین شپ خطاب قبضہ تقریباً طے ہوگیا ہے۔

کولکاتا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبال کلب موہن بگان اپنی حریف ٹیموں سے 13 پوائنٹ کی سبقت بنا چکی ہے۔

رئیل کشمیرپر ایسٹ بنگال کی جیت

اس کے علاوہ منرواپنجاب 23 پوائنٹ،تراؤ ایف سی 22 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور پانچویں مقام پر ہے۔

جموں وکشمیر کے سرینگر میں واقع ٹی آر سی گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں مہمان ٹیم ایسٹ بنگال اور رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر پے درپے حملے کئے۔ دونوں جانب سے سبقت حاصل کرنے کی بھر پور کوشش جاری رہی۔

کھیل کے 38 ویں منٹ پر دانش فاروق بھٹ کو رف کھیل کامظاہرہ کرنے کے سبب سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا گیا۔ رئیل کشمیرایف سی کو 10 کھلاڑں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہونے کے باوجود کوئی گول نہیں ہوسکا اور اسکور 0۔0 رہا۔

دوسر ے ہاف میں میزبان ایسٹ بنگال کو دس کھلاڑیوں پر مشتمل رئیل کشمیر ایف سی کے خلاف سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔

کھیل کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی جدوجہد جاری رہی ۔ کھیل کے 92 ویں منٹ پر ایسٹ بنگال کو پنالٹی ملی۔ وکٹر پریز نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے ایسٹ بنگال کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

کھیل کے انجوری ٹائم میں رئیل کشمیر ایف سی کے ہنگ بوتھم اور ایسٹ بنگال ایڈمنڈ رینڈیکا کو پاس میں بھیڑنے کے سبب دونوں ریکارڈ دیکھا کر میدان سے باہرکردیا گیا۔

ایسٹ بنگال کو دس اور رئیل کشمیر ایف سی کو نوکھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔ ایسٹ بنگال نے رئیل کشمیر ایف سی کو ایک صفر سے شکست دے کر لیگ ٹیبل میں پیشقدمی کی ۔

Last Updated : Mar 9, 2020, 9:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details