کلب کے تمام کھلاڑیوں اور منتظمین میں تشویش پھیل گئی ہے۔
متاثرہ ہیڈ کوچ کئی دنوں سے کھلاڑیوں اور منتظمین سے مل جل کر کام کر رہا تھا۔ اپنے 37 سالہ ہیڈ کوچ میں کورونا وائرس کی تشخیص سے پہلے ہی آرسنل کلب نے تربیتی کیمپ کو منسوخ کردیا تھا۔ دوسری جانب برطانیہ پورے یورپ میں فٹ بال مقابلوں کے تما ٹرنامنٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
یورپ میں پچھلے تین ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کچھ زیادہ ہی تیزی سے پھیلا ہے ۔ یورپ کے تمام ممالک اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں مریضوں کی تعداد 15 ہزار سےاور ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔وہان مجموعی طور پر ایک ہزار 258 بیمار شفایاب بھی ہوئے ہیں اور سر دست متاثرین کی تعداد 12 ہزا سے زیادہ بتائی جاتی ہے