مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے پلے آف کے ایک اہم میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور گوکھلم کیرالہ ایف سی کا مقابلہ ہوا جس میں کیرالا نے 1-2 سے جیت درج کی۔
خطابی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہم تھا اور انہوں نے میچ جیتنے کے لیے ایکدوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی جس میں کیرالا کو کامیابی ملی۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پے در پے حملے کئے۔
کھیل کے 20 ویں اور 34 منٹ میں ڈی انتیوی نے شاندار گول کرکے گوکھلم کیرالا ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ میچ میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کی لیکن مہمان ٹیم کی دفاعی لائن میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی جبکہ دوسرے ہاف میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں واپس آنے کی کوشش کی۔
کھیل کے 85 ویں منٹ میں ایس سندھو نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کی کامیابی دلائی لیکن ان کا یہ گول بھی ٹیم کا جیت نہیں دلا سکا۔
آئی لیگ چیمپیئن شپ کے پوائنٹ ٹیبل میں گوکھلم کیرالہ ایف سی، تراو ایف سی اور چرچل برادرس 26،26 کے پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔
محمڈن اسپورٹنگ 14 میچوں میں 20 پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔