بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر جونئیر نیمار کو 120 ڈالرز برازیلیائی حکومت کی جانب سے کوروناوئیلفئیرادائیگی کی ہے اس کی وجہ سے وہ تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔دنئایے فٹبال کے کامیاب کھلاڑیوں میں سے ایک نیمار اس حکومتی امداد پر خود بھی حیران رہ گئے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کم آمدنی والا طبقہ کافی متاثر ہوا ہے، برازیل بھی کووڈ 19 سے کافی متاثر ہے۔
حکومت نے عام افراد کو سہولیات دینے کےساتھ ساتھ 120 ڈالر کی اضافی امداد بھی دینے کا فیصلہ کیا جس سے کلینرز،کک اور لیبر وغیرہ مستفید ہورہے ہیں۔
اس امداد کو لے کر ایک دلچسپ خبر فٹبال کے میدان سے اس وقت آئی جب برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کو 120 ڈالرز کیلئے امداد منظور کی گئی۔