اردو

urdu

ETV Bharat / sports

محمد صالح  بھی کرسٹیانورونالدواور میسی کی طرح بڑے کھلاڑی - مصری کھلاڑی محمد صالح

اسٹار محمد صالح کی گزشتہ چند میچز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ہر طرف چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں کہ فٹبالر کے اچھے دن گزر گئے ہیں۔

محمد صالح  بھی کرسٹیانورونالدواور میسی کی طرح بڑے کھلاڑی
محمد صالح  بھی کرسٹیانورونالدواور میسی کی طرح بڑے کھلاڑی

By

Published : Dec 18, 2019, 11:49 PM IST


لیکن بائیں ٹانگ سے کھیلنے والے مصری کھلاڑی محمد صالح نے وٹفورڈ کے خلاف دو گول داغ کر اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر ناقدین کے منہ بند کر دیئے۔

محمد صالح بھی کرسٹیانورونالدواور میسی کی طرح بڑے کھلاڑی

مصری سٹار فٹبالر محمد صالح کی طرف سے کیے گئے دو گولز کے بعد میچ جیتا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل ان کی ٹیم ریڈز کے 10 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

لیسٹر سٹی برطانوی فٹبال لیگ میں 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر جبکہ مانچسٹر سٹی کا تیسرا نمبر پر ہے۔

اے ایف پی کے مطابق مصری فٹبالر کی حالیہ کارکردگی کے بعد ان کا موازنہ دنیا کے دو بہترین فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے ساتھ کیا جانے لگا ہے۔

محمد صالح بھی کرسٹیانورونالدواور میسی کی طرح بڑے کھلاڑی

محمد صالح کا دنیا کے بہترین فٹبالر کیساتھ موازنہ سابق اورین منیجر سام الارڈسے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ وسیع النظر کھلاڑی ہیں، ان کا شمار رونالڈو اور میسی کی طرح بڑے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، رونالڈو اور میسی بھی سنٹر فارورڈ کے کھلاڑی ہیں بالکل اسی طرح محمد صالح بھی سنٹر فارورڈ کے کھلای نہیں لیکن لیگ کے دوران انہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اس خطرناک پوزیشن سے گول داغا۔

محمد صالح بھی کرسٹیانورونالدواور میسی کی طرح بڑے کھلاڑی

ان خیالات کا اظہار سابق برطانوی منیجر سام الارڈسے نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ٹالکس سپورٹ کے ساتھ کرتے ہوئے کیا۔

محمد صالح کو کرسیٹانورونالڈو اور میسی کی برابری کافٹبالر قراردینے پر مشرق وسطح کے فٹبالروں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ محمد صالح کامیاب ترین فٹبالر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کاموازنہ کرسٹیانورونالڈو اور میسی سے بہت پہلے کیے جانا چاہیے تھا۔اس میں تھوڑی دیرہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details