اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میسی کا مالورکا کے خلاف میچ میں کھیلنا مشکوک

دنیا کے تجربہ کار فٹ بال کھلاڑی لیون میسی کی اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے لا لیگا کے پہلے میچ میں شرکت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ ان کا بارسلونا کے 13 جون کو مالورکا کے خلاف ہونے والے میچ میں کھیلنا مشکوک ہے۔

میسی کا مالورکا کے خلاف میچ میں کھیلنا مشکوک
میسی کا مالورکا کے خلاف میچ میں کھیلنا مشکوک

By

Published : Jun 4, 2020, 8:46 PM IST

دنیا بھر کے اسپورٹس اسٹارز اب گراؤنڈ پر اترنے لگے ہیں اور کھلاڑیوں نے کوویڈ ۔19 کے سائے میں پریکٹس کرنا شروع کردی ہے۔ تجربہ کار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نےہسپانوی کلب بارسلونا کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کی جس کے بعد اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے لا لیگا کے پہلے میچ میں ان کے کھیلنے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

میسی کا مالورکا کے خلاف میچ میں کھیلنا مشکوک

گرچہ بارسلونا نے واضح کیا کہ میسی کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں کیونکہ وہ صرف جم میں وقت گزارنے کو ترجیح دینا چاہتے ہیں لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ کچھ اور ہے۔

میسی کی ران کے پٹھوں میں ہلکا سا کھنچاؤ ہے اور جس سے ان کا بارسلونا کے 13 جون کو مالورکا کے خلاف ہونے والے میچ میں کھیلنا مشکوک ہے۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے مقابلے گزشتہ تین ماہ سے بند ہیں اور ان کی واپسی کے بعد بارسلونا کا یہ پہلا میچ ہوگا۔

میسی کا مالورکا کے خلاف میچ میں کھیلنا مشکوک

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میسی کی چوٹ کی صحیح صورتحال معلوم کرنے کے لئے ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ تاہم بارسلونا نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ ٹیم جمعرات کو آرام کرے گی اور پھر جمعہ سے پریکٹس میں واپس آئے گی۔

واضح رہے کہ کوویڈ 19 وبائی امراض کے سبب کھیلوں کے تمام ٹورنامنٹ پوری دنیا میں بند کردیئے گئے تھے۔ اب ہر ملک کی یہی کوشش ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوں اور اس کی یہی کوشش ہے کہ اگلے ہفتے سے لا لیگا میچ شروع ہونے جا رہے ہیں۔

تاہم ، میسی کا 13 جون کو مارلوکا کے خلاف میچ میں شریک نہ ہونا شائقین کو مایوس کرے گا اور اس سے ٹیم کی کارکردگی پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ اگرچہ ٹیم میں دیگر اسٹار کھلاڑی موجود ہیں لیکن میسی کی موجودگی کا ٹیم پر ایک مختلف اثر ہوتا ہے۔ اب لا لیگا میں بارسلونا کی ٹیم کو جیتنے اور سیزن کا عمدہ آغاز کرنے کے لئے پہلے میچ میں بہت دباؤ ہوگا۔

میسی کا مالورکا کے خلاف میچ میں کھیلنا مشکوک

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث جہاں پوری دینا وبا کی لپٹ میں ہے وہاں اس وباء سے عالمی سطح پر تمام کھیلوں کی سر گرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز 2019-20 کے سیزن سے متعلق مشاورت کے بعد اگست میں چمپئنز لیگ اور یوروپا لیگز کھیلے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز یوئیفا نے 55 ایسوسی ایشنوں کو بتایا کہ ابھی بھی یہ امکان موجود ہے کہ فٹ بال سرگرمیاں جون ، جولائی اور اگست میں شروع کی جائیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 31 جولائی تک ڈومیسٹک لیگز کو مکمل کرنے کے منصوبے کے حوالہ سے تازہ ترین مباحثوں کا تبادلہ ہوا لیکن کسی بھی چیز سے قطعی اتفاق رائے نہیں ہو سکا

لیکن یوئیفا پورے یورپ میں عام غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر جب تک ممکن ہو سکے کے طور پر تمام اختیارات ٹیبل پر چھوڑنے کا خواہاں ہے اور اس معلومات کے مطابق اس موسم میں کسی کھیل کی ضمانت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details