اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سنیل چھتری کی مداحوں سے طوفان متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل

بھارتی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری نے بنگال میں طوفان سے متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی

سنیل چھتری کی مداحوں سے طوفان متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل
سنیل چھتری کی مداحوں سے طوفان متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل

By

Published : Jun 8, 2020, 10:49 PM IST

فٹ بال انڈیا کے کپتان سنیل چھتری نے اپنے مداحوں، حامیوں اور بھارتی عوام سے اپیل کی ہے کہ بنگال اور اڑیسہ میں امفان طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے اس لئے آگے آکر لوگوں کی مدد کریں گے-

بین اقوامی فٹ بال میں 15سال مکمل ہونے پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کپتان سنیل چھتری نے کہاکہ امفان طوفان کی خبر کوئی نئی نہیں ہے۔

سنیل چھتری کی مداحوں سے طوفان متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل

مگربربادی کے نشانات کافی گہرے ہیں۔ہزارو ں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔انہیں زندگی کو آگے بڑھانے کیلئے تعمیر نو کی ضرورت ہے۔

اس لئے میں کہناچاہتا ہوں کہ یہاں بہت سے لوگ اور تنظیمیں اچھے کام کررہے ہیں۔

سنیل چھتری کی مداحوں سے طوفان متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل

مزید کام کی ضرورت ہے اس لئے میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور لوگوں کی مدد کریں۔

امفان طوفان میں 98افراد کی موت ہوگئی ہے۔شمالی 24پرگنہ اور جنوبی 24پرگنہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

ہزارو افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ندیوں کے باندھ اور سڑکوں پر پل ٹوٹنے کی وجہ کئی ئی بستیاں جزیرے میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

امفا ن طوفان بنگال میں گزشتہ 100سالوں میں آنے والوں طوفان میں سب سے شدت کا طوفا ن ہے۔

اڑیسہ میں بھی اس طوفان نے تباہی مچائی ہے۔دونوں ریاستو میں 44.6لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details