فٹ بال اور باسکٹ بال ٹورنامنٹ شروع - ممتا ماڈرن اسکول
بھارتی فٹ بال کے کپتان سنیل چھیتری کے دارالحکومت واقع ممتا ماڈرن اسکول (وکاس پوری) میں منگل کو ہر سال کی مانند ایس کے شرما میموریل فٹ بال اور باسکٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا جو 19 دسمبر تک چلے گا۔
ممتا ماڈرن اسکول کے مینیجر منوج شرما نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ریاست کی 26 اور باسکٹ بال میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی تجربہ کار خاتون اسپورٹس ایڈمنسٹریٹر سدرشن پاٹھک تھیں۔اس پروگرام میں بچوں نے ثقافتی پروگراموں میں جوش و امنگ کا مظاہرہ کیا۔مہمان خصوصی نے بچوں کو بلند ہدف رکھنے کا پیغام دیتے ہوئے غبارے آسمان میں چھوڑے اور فٹ بال کو کک مار کر اس شاندار تین روزہ چلنے والے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔