کورونا وائرس کی وجہ سے اسپین میں گزشتہ 14 مارچ سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل پا رہے ہیں۔ ایسی خبر ہے کہ یہاں لاک ڈاؤن کو 15 دنوں کے لئے بڑھایا جائے گا۔
دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ارجنٹینا کے لیونل میسی بھی بارسلونا کی طرف سے کھیلتے ہیں اور ان سمیت کئی ملازمین کی تنخواہ میں کمی کی جا سکتی ہے۔ تنخواہ میں کمی کا فیصلہ کلب کے ڈائریکٹرز نے بورڈ میٹنگ کے دوران لیا۔
قابل ذکر ہے کہ اسپین میں کورونا سے اب تک 4000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 56000 لوگ اس سےمتاثر ہیں۔ اسپین اٹلی کے بعد یورپ کا ایسا دوسرا ملک ہے جہاں کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں ۔
ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا نے کھلاڑیوں کی بھاری تنخواہوں میں 70 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کر لیا۔کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کے میدان ویران ہونے لگے۔ دیگر کھیلوں کی طرح فٹ بال کا شعبہ بھی زیر بحران ہے۔ ایسے میں اسپین کے فٹ بال کلب بارسلونا نے اپنے اربوں پتی کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 70فیصد تک کٹوتی کا فیصلہ کیا تو کھلاڑی برہم ہو گئے۔
بارسلونا اپنے کھلاڑیوں کو ہر ہفتے لاکھوں پاؤنڈ میچ فیس کی مد میں ادا کرتا ہے ۔ سپر اسٹار لیونل میسی ہفتہ وار پانچ لاکھ پاؤنڈ یعنی ماہانہ 20 لاکھ پاؤنڈ معاوضہ وصول کرتے ہیں ۔انٹونیوگریزمین دو لاکھ 94 ہزار پاؤنڈ فی ہفتہ، لوئس سواریز اور گیراڈ پیکو فی کس دو لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ فی ہفتہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔