اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کورونا کا اثر ختم ہونے کے بعد فٹ بال پوری طرح بدل جائے گا - کورونا کا اثر ختم ہونے کے بعد فٹ بال پوری طرح بدل جائے گا

فیفا کے صدر جيانی انفینٹینو نے کہا کہ کورونا وائرس کا اثر ختم ہونے کے بعد فٹبال کا کھیل مکمل طور پر مختلف ہوجائے گا۔

کورونا کا اثر ختم ہونے کے بعد فٹ بال پوری طرح بدل جائے گا
کورونا کا اثر ختم ہونے کے بعد فٹ بال پوری طرح بدل جائے گا

By

Published : Apr 3, 2020, 9:41 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان فیفا کے صدر جيانی انفینٹینو نے جمعہ کو کہا کہ کورونا کا اثر ختم ہونے کے بعد فٹ بال پوری طرح بدل جائے گا۔

کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں اور ایسے میں فٹ بال کے مختلف ٹورنامنٹ بھی ملتوی کئے گئے ہیں یا انہیں منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انفینٹینو نے کہاکہ فٹ بال جلد ہی واپسی کرے گی اور جب بھی ایسا ہوگا ہم اس کا جشن منائیں گے۔اس سے ایک بات تو صاف ہے کہ فٹ بال کورونا وائرس کے بعد بدل جائے گی۔ یہ زیادہ جامع، زیادہ سماجی اور زیادہ مدد گار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہتر ہوں گے، زیادہ انسانیت پسند ہوں گے اور سچے اقدار کے تئیں زیادہ سنجیدہ ہوں گے۔گزشتہ ہفتے انفینٹینو نے کہا تھا کہ یہ کھیل کو بہتر بنانے کا صحیح وقت ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ بھلے ہی کچھ ٹورنامنٹ ہوں لیکن زیادہ دلچسپ ٹورنامنٹ ہوں۔اس میں چھوٹی ٹیم ہو لیکن متوازن ٹیم ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details